محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کیا ہے کہ 15سے17جنوری تک کم ازکم درجہ حرارت 5سے 6 ڈگری جاسکتاہے، سردی کی نئی لہر 22 جنوری تک برقراررہے گی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں یخ بستہ ہواں سیشہری ٹھٹھرنے لگے، شہرمیں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد سردی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا مغربی سسٹم کراچی سے نکل گیا، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 48 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کراچی میں سردی کی نئی لہر 22 جنوری تک جاری رہے گی اور 15سے 17 جنوری تک کم ازکم درجہ حرارت 5 سے 6 ڈگری تک جا سکتا ہے۔

مزید : صفحہ اول