ایم کیوایم نے نفیس دھمکی  دی ہے، حلیم عادل شیخ 

ایم کیوایم نے نفیس دھمکی  دی ہے، حلیم عادل شیخ 

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ یہ بانی ایم کیو ایم کی نہیں نفیس لوگوں کی جماعت ہے، اسی لیے حکومت کو دھمکی بھی نفیس دی ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اٹھارویں ترمیم کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ایم کیوایم سے بات چیت ہو رہی ہے، یہ ان کا سیاسی احتجاج کا اچھا طریقہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم حکومت چھوڑتی توبانی ایم کیوایم جیسی دھمکی ہوتی مگریہ نفیس دھمکی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سربراہ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی کابینہ سے الگ ہونے کا اعلان کیا تھا۔

مزید : صفحہ اول


loading...