مسلسل بارش سے پارلیمنٹ ہاؤس  کی چھتیں ٹپک پڑیں 

 مسلسل بارش سے پارلیمنٹ ہاؤس  کی چھتیں ٹپک پڑیں 

  



 اسلام آباد (این این آئی) وفاقی دارالحکومت میں مسلسل بارش سے پارلیمنٹ ہاؤس کی چھتیں پھر ٹپک پڑیں،سی ڈی اے کا عملہ تمام تر کوششوں کے باوجود صورتحال پر قابو نہ پا سکا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں مسلسل بارش سے پارلیمنٹ ہاؤس کی چھتیں پھر ٹپک پڑیں۔پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت کے بعض مقامات پر لگائی فائبر شیٹس بھی بوسیدہ ہوگئیں۔شیٹس کے بوسیدہ ہونے سے پانی رسنے لگا جس کے باعث کئی جگہوں پر قالین کے ٹکڑے اور پلاسٹک کی بالٹیاں رکھ دی گئیں۔سی ڈی اے کا عملہ تمام تر کوششوں کے باوجود صورتحال پر قابو نہ پا سکا،کہی جگہوں پر پانی سے فرش پر پھسلن ہوگئی۔مسلسل بارش سے چوتھے فلور کی چھت کی دیواریں بھی خراب ہونے لگیں۔

 پارلیمنٹ ہاؤس 

مزید : صفحہ اول