پچھلے سال سعودی عرب منشیات لیجا نیوالے 20پاکستانیوں کا سرقلم، خارجہ تفصیلات ایوان میں پیش

پچھلے سال سعودی عرب منشیات لیجا نیوالے 20پاکستانیوں کا سرقلم، خارجہ تفصیلات ...

  



اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے غیر ملکی دوروں کی تفصیلاتقومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں جس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ستمبر 2018 سے اب تک 22 غیرملکی سرکاری دورے کیے،غیر ملکی دوروں پر 11 کروڑ 95 لاکھ کا خرچہ آیا۔وزارت خارجہ نے بتایاکہ 22 دوروں پر وزیراعظم کے ہمراہ 440 افراد گئے،20 سرکاری دوروں کے دوران حکومتی طیارہ استعمال ہوا،ایک دورہ کمرشل اور ایک چارٹرڈ پرواز کے ذریعے کیا گیا۔وزیرخارجہ نے تحریری جواب میں بتایاکہ سعودی عرب میں سزائے موت کے 27 پاکستانی قیدی ہیں، 2 پاکستانیوں کو 2018 میں منشیات کیس میں پھانسی دے دی گئی ہے،2019 میں 20 پاکستانیوں کو سعودی عرب میں پھانسی دی گئی۔وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے بتایاکہ ن لیگ کے دور میں 39ارب روپے ماہانہ بجلی کا گردشی خسارہ بڑھ رہا تھا،موجودہ حکومت نے پچھلے سال پہلے 22ارب روپے پر خسارہ لائی۔ اب 10 سے 12ارب روپے تک کم کرچکے ہیں،رواں سال کے آخر تک بجلی کا گردشی خسارہ صفر کردیں گے،گردشی قرضے زیرو کرکے بانڈز آفر کردیں گے،ملک بھر کے 8882فیڈرز لوڈشیڈنگ فری کرچکے ہیں۔ارکان پارلیمنٹ کے ٹرانسفارمر ٹھیک کرانے کے فنڈز ختم کردیئے ہیں،تین سو یونٹس تک استعمال کرنے والے صارفین کو 226ارب روپے سبسڈی دی جارہی ہے۔اجلاس کے دور ان موجودہ حکومت میں غیر پیشہ ورانہ سفیروں کی تعیناتی کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں جس کے مطابق موجودہ حکومت نے 9 غیر پیشہ ور سفیروں کی تعیناتی کی ہے، وزیر خارجہ نے کہاکہ غیر پیشہ ورانہ سفیروں کے 20 فیصد کوٹے میں 5 ریٹائرڈ میجر جنرل شامل ہیں،وزیر اعظم نے 2 ریٹائرڈ ائیر مارشل کو بھی سفیر تعینات کیا ہے۔تحریری جواب میں بتایاگیاکہ منیر اکرم اور سعید خان مہمند کو بطور سفیر تعینات کئے گئے ہیں۔

اسمبلی بریفنگ

مزید : صفحہ اول