جنوبی وزیر ستان میں آپریشن متاثرین میں 7 کروڑ کے 187 چیک تقسیم

    جنوبی وزیر ستان میں آپریشن متاثرین میں 7 کروڑ کے 187 چیک تقسیم

  



ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان میں اپریشنوں سے متاثرہ گھروں کے مالکان میں 7کروڑ مالیت کے  187 چیک تقسیم کردئے گئے،ضلعی انتظامیہ متاثرین کے نقصانات کے ازالہ کیلئے ہر ممکن کو شش جاری رکھے گی اسسٹنٹ کمشنر لدھا۔تفصیلا ت کے مطابق بروز سوموار پولیٹیکل ریسٹ ہاؤ س جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران قبائلیوں کے مکانات کو پہنچنے والے نقصان کے ازالہ کیلئے چیکوں کی تقسیم کے سلسلہ میں ایک تقریب کااہتمام کیا گیا تقریب کے دوران اسسٹنٹ کمشنر لدھا اللہ نور شیرانی نے اپریشن کے دوران مکمل نقصان پہنچنے والے 167 گھروں میں چار چار لاکھ روپے کے کل 6کروڑ 68لاکھ روپے جبکہ32لاکھ روپے کے 20 چیک جزوی نقصان پہنچے والے گھروں کے مالکان میں تقسیم کئے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لدھا نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی متاثرہ شخص کو حکومت کی جانب سے دئیے جانے والے چیک سے محروم نہیں رکھا جائیگا انہوں نے کہا کہ چیکوں کی تقسیم کا سلسلہ بلا تعطل جاری رہے گا تا کہ  اپریشن سے متاثرہ قبائل اپنے ضروریات زندگی کو سہل بنا سکیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر