صوبے کے با صلاحیت کھلاڑیوں کیلئے ماہانہ اعزاز یہ شروع کر دیا ہے: عاطف خان 

صوبے کے با صلاحیت کھلاڑیوں کیلئے ماہانہ اعزاز یہ شروع کر دیا ہے: عاطف خان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختون خوا کے سینئر وزیر برائے کھیل و سیاحت عاطف خان نے برٹش جونئیر اوپن سکواش چمپیئن شپ میں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں کو 5 لاکھ روپے کے انعامی  چیکس دئیے۔ برٹش اوپن چمپیئن شپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑی حمزہ کو 3 لاکھ روپے جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے حماد اور نور زمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے چیکس دئیے گئے۔ کھلاڑیوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر برائے کھیل عاطف خان نے کہا کہ صوبے کے ان تین سپوتوں نے برٹش میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے جو قابل فخر ہے یہ تینوں  کھلاڑی ہمارا فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختون خوا  سکواش کے میدان میں اپنا کھویا ہوا مقام واپس حاصل کرے گا۔ اس سلسلے میں صوبائی حکومت 20 سکواش کورٹس بنارہی ہے جسکے لئے 25 کروڑ روپے کی منظوری دی جا چکی ہے۔ 8 سکواش کورٹس کا سنگ بنیاد فروری میں رکھا جائیگا جسمیں ایک سکواش کورٹ برٹش اوپن چمپیئن شپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑی حمزہ کے نام کیا جائیگا اور حمزہ خود سکواش کورٹ کا افتتاح بھی کریں گے۔سینئر وزیر نے کہا کہ صوبے میں سکواش کے حوالے سے بے پناہ صلاحیت موجود ہے اس سلسلے میں بین الاقوامی سکواش چمپیئن شپ منعقد کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے باصلاحیت کھلاڑیوں کے لئے ماہانہ اعزازیہ پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ گولڈ میڈل کھلاڑیوں کو 20 ہزار، سلور کو 15 ہزار جبکہ براٗونز میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو 10ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ دیا جارہا ہے،اسکے علاوہ بین الاقوامی سطح پر مقابلوں کے لئے منتخب کھلاڑیوں کو حکومت سپانسر کررہی ہے، کھلاڑیوں کی بہترین تربیت کے لئے 100 اعلی کوالیفائیڈ کوچز بھرتی کئے جارہے جن میں  47 کوچز بھرتی کئے گئے ہیں، سینئر وزیر نے کہا کہ صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لئے 28 ارب روپے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جسکے نتیجے میں میڈل آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -