وادی نیلم میں بر فباری اور برفانی تودوں کی زد میں آکر 14 افراد جاں بحق

وادی نیلم میں بر فباری اور برفانی تودوں کی زد میں آکر 14 افراد جاں بحق
وادی نیلم میں بر فباری اور برفانی تودوں کی زد میں آکر 14 افراد جاں بحق

  



مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں برف باری اور برفانی تودوں کی زد میں آکر 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مقامی پولیس کے مطابق وادی نیلم میں سرگن کے مقام برفانی تودہ مکانات پر گرگیا جس کے باعث 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق برفانی تودے کی زد میں آکر 6 مکانات بھی تباہ ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ برفانی تودوں کی زد میں آ کر زخمی افراد کی تعداد 15 ہے جبکہ 11 افراد برفانی تودے تلے دبے ہوئے ہیں۔دوسری جانب پلندری میں مکان کی دیوار گرنے سے بھی ایک شخص جاں بحق ہواہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ برف باری اور اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن ممکن نہیں جب کہ شہر اور گردنواح میں بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔اسلام آباد مظفرآباد روڈ کوہالہ کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہوگئی ہے جس کی وجہ سے مشکلات کاسامنا ہے۔

مزید : اہم خبریں /علاقائی /آزاد کشمیر /مظفرآباد