الیکشن کمیشن نے فریال تالپور کے خلاف نااہلی کی درخواست خارج کردی

الیکشن کمیشن نے فریال تالپور کے خلاف نااہلی کی درخواست خارج کردی
الیکشن کمیشن نے فریال تالپور کے خلاف نااہلی کی درخواست خارج کردی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما اوررکن سندھ اسمبلی فریال تالپورکیخلاف نااہلی کی درخواست خارج کردی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کیخلاف نااہلی کی درخواست پر سماعت ہوئی،قائم مقام چیف الیکشن کمشنر الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی ،فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،درخواست گزار کی جانب سے کوئی الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوا،الیکشن کمیشن نےعدم پیروی کی وجہ سے فریال تالپور کیخلاف نااہلی کی درخواست خارج کردی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...