انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا

انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا
انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک میں جاری مہنگائی نے عوام کو پریشان کر رکھاہے اور جب ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوتاہے تو اس کا اثر براہ راست عوام پر جاتا ہے تاہم آج ڈالر کی قدر میں تین پیسے اضافہ ہواہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر تین پیسے مہنگاہو گیاہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت 155روپے 88 پیسے ہوگئی ہے جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیاہے جس کے باعث کاروبار ی افراد اطمینان کا اظہار کررہے ہیں ۔سٹاک مارکیٹ میں کاروبار شروع ہو ا تو 100ا نڈیکس 43 ہزار 218 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں بہتری آنا شروع ہو گئی اور انڈیکس 205 پوائنٹس کے اضافے کے سداتھ 43 ہزار 424 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔

مزید : بزنس


loading...