خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس ،الیکشن کمیشن نے حکومت کو قبائلی اضلاع کی نئی تحصیلوں کانوٹیفکیشن پیش کرنے میں مزید مہلت دیدی

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس ،الیکشن کمیشن نے حکومت کو ...
خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس ،الیکشن کمیشن نے حکومت کو قبائلی اضلاع کی نئی تحصیلوں کانوٹیفکیشن پیش کرنے میں مزید مہلت دیدی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوامیں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس میں خیبرپختونخوا حکومت کو قبائلی اضلاع کی نئی تحصیلوں کانوٹیفکیشن پیش کرنے میں مزید مہلت دیدی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،کے پی حکومت قبائلی اضلاع کی نئی تحصیلوں کانوٹیفکیشن آج بھی پیش نہ کرسکی،الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن آج بھی پیش نہ کرنے پربرہمی کااظہار کیا۔قائم مقام چیف الیکشن کمشنرنے کہاکہ کتناعرصہ گزر چکا ہے آپ تاخیر کررہے ہیں،آپ نے ابھی تک کام مکمل نہیں کیا ۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا اخترحسین نے الیکشن کمیشن سے مزید وقت مانگ لیا۔

قائم مقام چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیاکہ آپ کوکتنا وقت اورچاہئے؟ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے کہاکہ ہمیں 3 ہفتے کامزید وقت دے دیں،الیکشن کمشنر نے مزید وقت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 3 فروری تک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...