”کرنل (ر) انعام الرحمان عملی طور پر جاسوسی کرتے رہے اور وہ اکیلے نہیں بلکہ ۔۔“سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران حیران کن انکشاف

”کرنل (ر) انعام الرحمان عملی طور پر جاسوسی کرتے رہے اور وہ اکیلے نہیں بلکہ ...
”کرنل (ر) انعام الرحمان عملی طور پر جاسوسی کرتے رہے اور وہ اکیلے نہیں بلکہ ۔۔“سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران حیران کن انکشاف

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپریم کورٹ نے کرنل (ر) انعام الرحیم کی رہائی کا لاہور ہائی کورٹ کا حکم معطل کردیا ہے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں کرنل (ر) انعام الرحیم کی رہائی کے خلاف وفاقی حکومت کی اپیل کی سماعت ہوئی جس دوران اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیے کہ کرنل (ر) انعام عملی طور پر جاسوسی کرتے رہے، وہ اکیلے نہیں بلکہ ان کا پورا نیٹ ورک ہے، انہوں نے آئی ایس آئی اور جوہری پروگرام سمیت حساس معلومات افشا کیں اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی، ان کے نیٹ ورک کے کئی لوگ گرفتار ہوچکے ہیں جن میں سے ایک کو پھانسی بھی ہوئی، جبکہ مزید لوگ بھی گرفتار ہونگے، دوران تحقیقات انہیں اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت نہیں۔

سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ بادی النظرمیں انعام الرحیم کیخلاف موادموجودہے، تحقیقات مکمل ہوتےہی انعام الرحیم کوقانونی معاونت فراہم کی جائے۔انعام الرحیم کے وکیل طارق اسد نے دلائل کیلئے مہلت مانگ لی جس پر سپریم کورٹ نے ان سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتےتک ملتوی کردی۔

مزید : قومی


loading...