ایس ایس پی ابرار حسین نیکوکارہ نے خود کشی سے پہلے خط میں کیا لکھا ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

ایس ایس پی ابرار حسین نیکوکارہ نے خود کشی سے پہلے خط میں کیا لکھا ؟ تفصیلات ...
ایس ایس پی ابرار حسین نیکوکارہ نے خود کشی سے پہلے خط میں کیا لکھا ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  



راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) روات پولیس ٹریننگ اسکول کے پرنسپل ایس ایس پی ابرار حسین نیکوکارہ نے خودکشی کرلی ہے جس کے بعد ان کی آخری تحریر بھی سامنے آ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق روات پولیس ٹریننگ اسکول کے پرنسپل ایس ایس پی ابرار حسین نیکوکارہ نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ سی پی او راولپنڈی نے بتایا کہ خودکشی کا نوٹ بھی ان کی لاش کے پاس سے ملا ہے، جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرلیے گئے ہیں۔ابرار حسین نیکوکارہ خودکشی سے قبل حسب معمول اپنے دفتر گئے تھے اور کام بھی کیا تھا۔ پولیس ٹریننگ اسکول میں گزشتہ ہفتے پاسنگ آو¿ٹ پریڈ ہوئی تھی اور ان دنوں چھٹیاں تھیں۔ بعض اطلاعات کے مطابق ابرار حسین نیکوکارہ گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے پریشان تھے۔

ایس ایس پی نے اپنی آخری تحریر سرخ روشنائی سے لکھی ، خط میں لکھا کہ انسان خود کشی تب کرتا ہے جب وہ بیزارہو جاتا ہے، اس کو تخلیق کی سمجھ آ جاتی ہے ، سمجھدار انسان اپنی جان لیتا ہے تو رویا نہیں کرتے ،فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے والدہ اور اہلیہ سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ کوئی شخص ان کی موت کا ذمہ دار نہیں ہے۔

مزید : قومی