وزیراعظم عمران خان کی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے سرکاری افسروں کے نام پبلک کرنے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان کی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے سرکاری ...
وزیراعظم عمران خان کی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے سرکاری افسروں کے نام پبلک کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والے سرکاری افسروں کے نام پبلک کرنے کی ہدایت کردی،وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ لوٹ مار کرنے والوں کے نام سامنے لائیں ،غریبوں کے حق لوٹنے کی چھوٹ نہیں دے سکتے۔
تفصیلات کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکالے گئے تمام سرکاری افسران کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی،وزیراعظم کی جانب سے معاملے پر شدید اظہار برہمی کیاگیا،وزیراعظم نے ملوث سرکاری افسران کے نام پبلک کرنے کی ہدایت کردی،وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ لوٹ مار کرنے والوں کے نام سامنے لائیں ،غریبوں کے حق لوٹنے کی چھوٹ نہیں دے سکتے،وزیراعظم کی ہدایت پرعملدرآمد شروع کردیاگیا۔