اسلام آبادہائیکورٹ میں زلفی بخاری کی بطور چیئرمین پی ٹی ڈی سی بورڈ تعیناتی چیلنج

اسلام آبادہائیکورٹ میں زلفی بخاری کی بطور چیئرمین پی ٹی ڈی سی بورڈ تعیناتی ...
اسلام آبادہائیکورٹ میں زلفی بخاری کی بطور چیئرمین پی ٹی ڈی سی بورڈ تعیناتی چیلنج

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ میں زلفی بخاری کی بطور چیئرمین پی ٹی ڈی سی بورڈ تعیناتی اورنیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ کی تشکیل کو چیلنج کردیاگیا ،عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں زلفی بخاری کی بطور چیئرمین پی ٹی ڈی سی بورڈ تعیناتی چیلنج کردی گئی،نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ کی تشکیل بھی عدالت میں چیلنج کردی گئی،پی ٹی ڈی سی ملازمین کی جانب سے عرفات چودھری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل حافظ عرفات نے موقف اختیار کیاکہ چیئرمین بورڈ زلفی بخاری کی تعیناتی کابینہ نے خلاف قانون کی،جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیاکہ نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ کس قانون کے تحت بنایا گیا؟ وکیل درخواست گزارنے کہاکہ18ویں ترمیم کے بعد یہ معاملہ صوبوں کو منتقل ہوچکا،وفاقی حکومت کو اختیارنہیں، وکیل حافظ عرفات چودھری نے کہاکہ چیئرمین بورڈ پی ٹی ڈی سی کی تعیناتی بورڈ کا اختیار ہے، منیجنگ ڈائریکٹر کی تعیناتی بغیر کسی اشتہار کے کردی گئی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ زلفی بخاری کی بطور چیئرمین اور ایم ڈی کی تعیناتی کالعدم قرار دی جائے،نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ کی تشکیل کوغیرقانونی قراردیکرکالعدم قراردیاجائے،عدالت نے منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی ڈی سی تعیناتی اورنیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ کی تشکیل کےخلاف درخواست پر نوٹسز جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے 2 ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد