اس سال ٹیوٹا اپنی کونسی نئی گاڑی پاکستان میں متعارف کروانے جارہاہے ؟ نئی گاڑی خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری

اس سال ٹیوٹا اپنی کونسی نئی گاڑی پاکستان میں متعارف کروانے جارہاہے ؟ نئی ...
اس سال ٹیوٹا اپنی کونسی نئی گاڑی پاکستان میں متعارف کروانے جارہاہے ؟ نئی گاڑی خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں آٹو انڈسٹری آہستہ آہستہ ترقی کی جانب گامزن ہے اورصارفین کو مزید آپشنز میسر آ رہے ہیں ، اس وقت ہر کوئی مزید نئی گاڑیاں متعارف کروائے جانے کا بے صبری سے انتظار کر رہا تھا جوکہ اب ختم ہوتا دکھائی دیتاہے کیونکہ  سال 2020 میں پاکستان میں مختلف پانچ نئی گاڑیاں متعارف کروائے جانے کا امکان ہے جس سے سیڈان کا شو ق رکھنے والے افراد کو  انتخاب کیلئے مزید طویل فہرست میسر آ جائے گی ۔

پاک ویلز کی رپورٹ کے مطابق ٹیوٹا کی جانب سے جلد ہی پاکستان میں ” ٹیوٹا یارس “ (ToyotaYaris)متعارف کروائے جانے کا امکان ہے ، یہ سیڈان ٹیوٹا XLi اور GLiکی جگہ لے گی یعنی اس کے ویرنٹس کا متبادل ہو سکتی ہے ،ٹیوٹا یارس مارکیٹ میں ہونڈا کی مشہور زمانہ گاڑی سٹی کا مقابلہ کرے گی ، یارس میں ممکنہ طور پر 1.3 لیٹر اور 1.5 لیٹر انجن کے ساتھ متعارف کروائی جائے گی ، اسی انجن کی طاقت کے ساتھ ہونڈا اپنی گاڑی سٹی مارکیٹ میں فروخت کر رہاہے ۔ یارس میں آٹو اور مینول دونوں ہی ماڈل لائے جائیں گے ۔یارس ممکنہ طور پر مارچ 2020 میں متعارف کروائی جائے گی جبکہ اس کی بنیادی قیمت 24 لاکھ روپے تک ہو گی ، اس میں ایئر بیگز، اے سی ، پاور لاکس ، پاور ونڈوز ، پاور مرر ، نیوی گیشن اور کلائیمیٹ کنٹرول جیسے فیچرز شامل کیے جانے کا امکان ہے ۔

دوسرے نمبر پر ہنڈائے بھی یہ اعلان کر چکاہے کہ وہ ہر چھ ماہ بعد نئی گاڑی متعارف کروائے گا اور ان میں سے ایک ممکنہ طور پر ” الینٹرا“ (Elantra) ہو سکتی ہے ،ہنڈائے کی یہ گاڑی مارکیٹ میں ہونڈا سویک اور ٹویٹر کرولا آلٹس 1.8 کے مختلف ماڈلز کا مقابلہ کرے گی ۔ بین الاقوامی سطح پر الینٹر ا تین مختلف انجنز کے ساتھ فروخت کیلئے پیش کی جارہی ہے جن میں 1.4 لیٹر ٹربو ، 1.6 لیٹر ٹربو اور 2.0 لیٹر انجنز شامل ہیں ۔اس میں آٹو میٹک اور مینول دونوں ٹرانسمیشن کی آپشن موجود ہے ۔

اس کے علاوہ معروف کار ساز کمپنی ” کیا “ (Kia) بھی اپنی گاڑی ” سیراٹو “ کا نیا ماڈل پاکستان میں متعارف کروا سکتی ہے ،یہ گاڑی مختلف ناموں کے ساتھ دنیا بھر میں فروخت کی جارہی ہے جبکہ اس سے قبل یہ 2003 میں پاکستان میں متعارف کروائی گئی تھی ۔

ملائیشیاءکی کار ساز کمپنی ” پروٹون “ بھی پاکستان میں اپنی سیڈان ” سیگا “ (Saga) 2020 میں متعارف کروانے جارہی ہے جس سے صارفین کو مزید آپشنز مل جائیں گی ، اس گاڑی میں1.3 لیٹر انجن نصب کیا گیاہے اور اس وقت اس کی تیسری جنریشن فروخت کی جارہی ہے ۔سیگا بھی گزشتہ تیس سالوں سے بنائی جارہی ہے ۔یہ گاڑی مارکیٹ میں ہونڈا سٹی اور مستقبل میں ٹیوٹا کی جانب متعارف کروائی جانے والی گاڑی یارس کا مقابلہ کرے گی ۔

پانچویں نمبر پر ہنڈائے اپنی شاندار گاڑی ” سوناٹا “ (Sonata )بھی پاکستان میں متعارف کروانے کا ارادہ رکھتا ہے جو کہ دنیا بھر میں ہنڈائے کی بہترین بکنے والی گاڑیوں میں سے ایک ہے ، یہ پاکستان میں ٹیوٹا کیمرے اور ہونڈا اکارڈ کا مقابلہ کرے گی ، اس میں چار مختلف ویرینٹس ایس ای ، ایس ای ایل ، ایس ای ایل پلس ، اور لیمیٹڈ موجود ہیں ۔اس کے علاوہ یہ 2.5 لیٹر اور 1.6 لیٹر ٹربو انجن کے ساتھ بھی بنائی جارہی ہے ۔

ہنڈائے اس وقت سوناٹا کی ساتویں جنریشن فروخت کر رہاہے ، ہمیں امید ہے کہ ہنڈائے اور نشاط کی شراکت داری اس شاہکار نہ صرف پاکستان میں لے کر آئے گی بلکہ اس کی تیاری بھی یہیں پر کی جائے ۔

مزید : بزنس


loading...