بلاول بھٹو کی روضہ رسولؐ پر حاضری

بلاول بھٹو کی روضہ رسولؐ پر حاضری
 بلاول بھٹو کی روضہ رسولؐ پر حاضری

  



مدینہ منورہ ( محمد اکرم اسد) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پیر کی سپہر  مدینہ منورہ پہنچے تو روضہ رسول ﷺ کے متولی اور کلید بردار شیخ نوری محمد احمد علی حبشی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلی سندھ کے سابق معاون خصوصی غلام محمد بنگلانی بھی موجود تھے.چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شیخ نوری کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے بعد ازاں مسجد نبوی شریف پہنچ کر باد ادا کئیے اور روضہ رسول صلعم پر حاضری دی ارو درود و سلام بحضور سرور کائنات پیش کیا اور کچھ دیر وہاں رہے ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وطن عزیز کی سلامتی ، ترقی، خوشحالی اور امن و سکون کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔ چئیرمین بلاول بھٹو مکہ مکرمہ پہنچ کر عمرہ بھی ادا کریں گے.

مزید : عرب دنیا


loading...