وزیرخارجہ کی عمان کے نئے سلطان سے ملاقات،مرحوم سلطان کی وفات پر اظہارتعزیت

وزیرخارجہ کی عمان کے نئے سلطان سے ملاقات،مرحوم سلطان کی وفات پر اظہارتعزیت
وزیرخارجہ کی عمان کے نئے سلطان سے ملاقات،مرحوم سلطان کی وفات پر اظہارتعزیت

  



مسقط(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے عمان کے نئے سلطان حیثم بن طارق السعید سے ملاقات کی ہے۔

دوران ملاقات وزیرخارجہ نے گزشتہ دنوں انتقال کرنے والے عمان کے بزرگ سلطان قابوس بن سعید السعید کی وفات پر صدر پاکستان عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور پاکستانی عوام کی طرف سے تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور رنج کااظہارکیاہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سلطان قابوس ایک عظیم رہنما اور انسان تھے۔

واضح رہے کہ عمان کے اناسی سالہ سلطان قابوس10جنوری بروز جمعہ کو دارالحکومت مسقط میں انتقال کرگئے تھے جن کے بعد ان کے چچازاد بھائی اور وزیر ثقافت ہیثم بن طارق کو عمان کا نیا سلطان چنا گیاہے۔

مزید : قومی /بین الاقوامی /عرب دنیا


loading...