مریم نواز شریف کیلئے ایک اور مشکل کھڑی ہو گئی ،وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی

مریم نواز شریف کیلئے ایک اور مشکل کھڑی ہو گئی ،وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ...
مریم نواز شریف کیلئے ایک اور مشکل کھڑی ہو گئی ،وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی کابینہ نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی منظوری دے دی ہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی مجموعی صورتحال سمیت خطے کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر پاکستانی مو¿قف پر کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیا۔ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی تھی جس کی کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔

واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا معطلی کے بعد مریم نواز نے چوہدری شوگر ملز کیس میں ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔لاہور ہائیکورٹ مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کرنے اور نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست 15 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر بھی کرچکی ہے۔

مزید : قومی