وزیراعظم نے ہرجانہ کیس کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کردی

وزیراعظم نے ہرجانہ کیس کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کردی
وزیراعظم نے ہرجانہ کیس کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کردی

  



پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کے جانب سے ہرجانہ کیس میں پشاور ڈسٹرکٹ جج کے فیصلے کےخلاف پشاور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی گئی ہے۔

اپیل میں مو¿قف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نے بطور پارٹی چیئرمین پریس کانفرنس میں سینیٹ انتخابات کےلئے ووٹ بیچنے والے اراکین کے نام لیے تھے۔اپیل میں واضح کیا گیا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ کے الزامات سامنے آنے پر پارٹی کی ڈسپلن کمیٹی کو ٹاسک دیا گیا تھا جن کی جانب سے نام سامنے آنے پر کارروائی کےلئے عمران خان نے پریس کانفرنس میں صرف اعلان کیا۔تاہم ماتحت عدالت نے وزیراعظم کی جانب سے کیس خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے لہٰذا عدالت ماتحت عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے 2018 میں ایک پریس کانفرنس کے دوران سینیٹ انتخابات میں ووٹ فروخت کرنے والے 20 ارکان کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے ووٹ فروخت کرنے والوں کے نام بھی لیے تھے جن میں ایک نام فوزیہ بی بی کا تھا۔ بعد ازاں خاتون رکن اسمبلی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے عدالت میں ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا تھا۔پی ٹی آئی کی سابق ممبر صوبائی اسمبلی فوزیہ بی بی نے عمران خان کے خلاف 50 کروڑ روپے ہرجانہ کا کیس دائر کیا ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور


loading...