عمران خان کے دباؤ پر کی گئی پریس کانفرنس قابل افسوس ہے: مریم اورنگزیب

عمران خان کے دباؤ پر کی گئی پریس کانفرنس قابل افسوس ہے: مریم اورنگزیب
عمران خان کے دباؤ پر کی گئی پریس کانفرنس قابل افسوس ہے: مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے دباؤ پر کی گئی پریس کانفرنس قابل افسوس ہے، وزیر صحت کی سربراہی میں بورڈ نے نواز شریف کا بیرون ملک علاج تجویز کیا تھا۔
ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان کی حکومت پر اب ترس آتا ہے، نواز شریف کا آج بھی ریبیوڈیم پی ای ٹی سکین ہوا، نواز شریف کی رپورٹ موجود ہونے کے باجود سیاسی تماشا کیا گیا۔
دوسری جانب نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے سابق وزیراعظم کی رپورٹس ٹویٹر پر شیئر کر دیں اور کہا نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس نے تیار کیں، رپورٹ میں کہا گیا ہے سابق وزیراعظم کی فوری انجیو گرافی نہ کروائی گئی تو ان کی حالت تشویشناک ہو سکتی ہے۔
خیال رہے نوازشریف کی لندن میں شہبازشریف، بیٹوں اور بھتیجوں کے ہمراہ تصویر منظر عام پر آئی تھی جس میں سابق وزیراعظم ایک ریسٹورنٹ میں کھانے کی میز پر موجود نظر آرہے ہیں۔