بھارت نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 256 رنز کا ہدف دیدیا

بھارت نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 256 رنز کا ہدف دیدیا
بھارت نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 256 رنز کا ہدف دیدیا

  



ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں آسٹریلیا کو جیت کیلئے 256 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وانکھڑے سٹیڈیم ممبئی میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو پوری ٹیم 49.1 اورز میں 255 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ شیکھر دھون نے سب سے زیادہ 74 رنز بنائے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں روہت شرما نے 10، لوکیش راہول نے 47، ویرات کوہلی نے 16، شریاس ائیر نے 4، رشبھ پنت نے 28، رویندرا جدیجہ نے 25، شردل ٹھاکر نے 13، محمد شامی نے 10 اور کلدیپ یادیو نے 17 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 10 اوورز میں 56 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ پیٹ کومنز اور رچرڈسن نے 2,2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جبکہ ایڈم زامپا اور ایشٹن اگر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید : کھیل


loading...