”بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں کی سوچ قومی اور ایماندارانہ ہے کیونکہ۔۔۔“ رمیز راجہ نے بی سی سی آئی کی تعریف کر دی مگر کیوں؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں

”بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں کی سوچ قومی اور ایماندارانہ ہے کیونکہ۔۔۔“ ...
”بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں کی سوچ قومی اور ایماندارانہ ہے کیونکہ۔۔۔“ رمیز راجہ نے بی سی سی آئی کی تعریف کر دی مگر کیوں؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کھلاڑی رمیز راجہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی بی) کے گن گانے لگے ہیں جن کا کہنا ہے کہ ان کے عہدیداروں کی سوچ قومی اور ایماندارانہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ عہدیداروں کی سوچ قومی اور ایماندارانہ ہے، بھارت نے اپنے کرکٹ سسٹم میں تبدیلی کیلئے سنجیدگی اور ایمانداری سے کام کیا، ہمارے ہاں سابق کرکٹرز کو انتظامی امور میں یہ کہہ کر کام کرنے کا موقع نہیں دیا جاتا کہ وہ رکاوٹیں پیدا کریں گے۔
رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان جیسے فاسٹ باﺅلرز بھارت کا خواب تھے اور پھر پوری قوم نے اس کی تعبیر پانے کیلئے بھرپور جذبہ دکھایا جس کے نتیجے میں آج بھارتی فاسٹ باﺅلرز اپنی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جب تک جذبے سے کام کرنے والے لوگوں کی خدمات حاصل نہیں ہوں حالات میں تبدیلی نہیں آ سکتی، ایک سیریز بہترین تو دوسری بدترین ہونے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید :

کھیل -