کیا نوازشریف اپنے خاندان کے ساتھ گھوم پھرنہیں سکتے؟ رانا ثنااللہ کاسابق وزیراعظم کی تصویر پر ردعمل

کیا نوازشریف اپنے خاندان کے ساتھ گھوم پھرنہیں سکتے؟ رانا ثنااللہ کاسابق ...
کیا نوازشریف اپنے خاندان کے ساتھ گھوم پھرنہیں سکتے؟ رانا ثنااللہ کاسابق وزیراعظم کی تصویر پر ردعمل

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)رکن قومی اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ کہتے ہیںکیا نواز شریف اپنے خاندان کے ساتھ نہیں گھوم پھر سکتے؟انہوں نے کہاایک بیمار آدمی کو جیل میں ڈال کر کیا حاصل کیا جا رہا ہے؟۔

تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیررانا ثنااللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سے نیب آرڈیننس پربات چیت ہوئی ہے۔رانا ثنااللہ کاسابق وزیراعظم کی تصویر پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کیا نواز شریف اپنے خاندان کے ساتھ نہیں گھوم پھر سکتے؟ایک بیمار آدمی کو جیل میں ڈال کر کیا حاصل کیا جا رہا ہے۔یاد رہے نوازشریف کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں نواز شریف کو ان کے بھائی شہباز شریف، ان کے بیٹوں اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ ایک ریسورنٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہاحکومت چیف الیکشن کمشنر کیلئے آج اپنے نئے نام دے گی انہیںچیف الیکشن کمشنر کے نئے ناموں سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا۔رانا ثنااللہ نے کہاکوشش کریں گے ایک2اجلاسوں میں الیکشن کمیشن کا معاملہ حل کرلیں۔خواجہ آصف نے قانون سازی پرخود کوئی بات نہیں کی،جو بات قیادت نے کہی خواجہ آصف نے وہی موقف پیش کیا۔حکومت کی جانب سے انتقامی کاروائیاں افسوسناک ہیں ۔

مزید : قومی


loading...