”میں انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے بے چین ہوں“ اے بی ڈویلیئرز نے بالآخر مداحوں کو سب سے بڑی خوشخبری سنا دی

”میں انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے بے چین ہوں“ اے بی ڈویلیئرز نے بالآخر ...
”میں انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے بے چین ہوں“ اے بی ڈویلیئرز نے بالآخر مداحوں کو سب سے بڑی خوشخبری سنا دی

  



سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بلے باز اے بی ڈویلیئرز نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے سے متعلق خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر اپنے ملک کی نمائندگی کرنے کیلئے بہت بے تاب ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ مہینے جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے انکشاف کیا تھا کہ اے بی ڈویلیئرز کو ٹی 20 ورلڈکپ سے پہلے ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم میں واپس لانے کیلئے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بات چیت گزشتہ تین مہینے سے جاری ہے جبکہ نو منتخب کوچ مارک باﺅچر بھی اسی طرح کا عندیہ دے چکے ہیں۔

اے بی ڈویلیئرز نے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں شرکت کے بعد آسٹریلین میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی واپسی سے متعلق خبروں کی تصدیق کر دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ”مجھے قومی ٹیم میں واپس آنے پر بے حد خوشی ہو گی۔ میں مارک باﺅچر، گریم سمتھ اور فاف ڈوپلیسی سے بات چیت کر رہا ہوں، اور ہم یہ کرنے کیلئے بے تاب ہیں۔ ابھی ورلڈکپ میں خاصا وقت باقی ہے لہٰذا میں نے اپنے دل کی بات کہہ دی ہے اور اب باقی لوگ اس پر کام کر رہے ہیں۔“

انہوں نے مزید کہا کہ ”انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی سے متعلق کوئی گارنٹی نہیں ہے کیونکہ میں خود کو یا کسی اور کو مایوس نہیں کرنا چاہتا، لہٰذا ابھی میں خاموش ہوں اور بہترین کرکٹ کھیلنے کی کوشش کر رہا ہوں اور سال کے آخر میں دیکھوں گا کہ قومی ٹیم میں واپسی سے متعلق کیا فیصلہ ہوتا ہے۔“

مزید : کھیل


loading...