”میرا نام دوسرے درجے کی عورت کے ساتھ نہ جوڑا جائے“ہدایت کار خلیل الرحمان قمر کا دوسری شادی کے معاملے پرحیران کن بیان

”میرا نام دوسرے درجے کی عورت کے ساتھ نہ جوڑا جائے“ہدایت کار خلیل الرحمان ...
”میرا نام دوسرے درجے کی عورت کے ساتھ نہ جوڑا جائے“ہدایت کار خلیل الرحمان قمر کا دوسری شادی کے معاملے پرحیران کن بیان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) معروف مصنف و ہدایت کار خلیل الرحمان قمر نے کہا ہے کہ میرا نام دوسرے درجے کی عورت کے ساتھ وابستہ نہ کریں۔ ایکسپریس ٹریبیون کو دئیے گئے انٹرویو میں خلیل الرحمان قمر نے اپنی اور ایشال فیاض کی شادی کی خبروں کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا میں اپنی زندگی میں خوش اور مطمئن ہوں اور تمام لوگوں سے درخواست کرتاہوں جو میرے اور ایشال کے بارے میں افواہ پھیلارہے ہیں میرا نام اس طرح کی دوسرے درجے کی عورت کے ساتھ نہ جوڑیں۔خلیل الرحمان نے مزید کہا میرا ابھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں، لہذٰا میں تمام لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ اس طرح کی باتوں پر یقین نہ کریں۔واضح رہے کہ خلیل الرحمان قمر سے شادی کی افواہوں کے بعد اداکارہ ایشال فیاض نے بھی سوشل میڈیا پر ویڈیوپیغام جاری کرکے ان تمام باتوں کو بے بنیاد قرار دیا تھا اورکہاتھا کہ وہ اس وقت بالکل سنگل ہیں اور صرف اپنے کام پر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہیں۔

مزید :

تفریح -