ایم کیو ایم کے بعد جی ڈی اے کی ناراضی کی خبریں، مگر پیر پگارا نے پی ٹی آئی کو ایسی پیشکش کردی کہ بلاول کی راتوں کی نیندیں اڑ جائیں گی

ایم کیو ایم کے بعد جی ڈی اے کی ناراضی کی خبریں، مگر پیر پگارا نے پی ٹی آئی کو ...
ایم کیو ایم کے بعد جی ڈی اے کی ناراضی کی خبریں، مگر پیر پگارا نے پی ٹی آئی کو ایسی پیشکش کردی کہ بلاول کی راتوں کی نیندیں اڑ جائیں گی

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ٹی وی 92 نیوز نے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے لانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر پگارا نے حکومت سے کوئی بھی ڈیمانڈ کرنے کی بجائے سندھ میں تبدیلی لانے کی پیشکش کردی۔

گورنر سندھ نے پیر پگارا کو عمران خان کا پیغام پہنچایا اور کہا کہ وزیر اعظم آپ سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم رواں ماہ کراچی میں آپ سے ون آن ون ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پیر پگارا نے گورنر سندھ سے کہا کہ سندھ کی سیاست آپ ہم سے زیادہ نہیں جانتے، انہیں فنڈز نہیں چاہئیںپی ٹی آئی حکمت عملی بنائے کہ سندھ میں تبدیلی کیسے لائی جائے۔

خیال رہے کہ پیر پگارا سندھ میں قائم ہونے والے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے سربراہ ہیں، یہ الائنس حکومت کا اہم اتحادی ہے اور اس نے ایم کیو ایم کی حکومت سے ناراضی کے بعدتشویش کا اظہار کیا تھا۔ اتحادی جماعتوں کی بڑھتی تشویش کے باعث وزیر اعظم نے پی ٹی آئی کے مختلف رہنماﺅں کو اتحادیوں سے رابطوں کی ہدایت کی تھی۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی /علاقائی /سندھ /کراچی


loading...