پی ٹی آئی کی جانب سے  اپنے روٹھے ہوئے اتحادیوں کو منانے کا سلسلہ جاری

پی ٹی آئی کی جانب سے  اپنے روٹھے ہوئے اتحادیوں کو منانے کا سلسلہ جاری
پی ٹی آئی کی جانب سے  اپنے روٹھے ہوئے اتحادیوں کو منانے کا سلسلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف  کی جانب سے  اپنے روٹھے ہوئے اتحادیوں کو منانے کا سلسلہ جاری ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابقگورنرسندھ عمران اسماعیل گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس  کے رہنما پیر صاحب پگارا کی دعوت پر اُن کی رہائش گاہ کنگری ہاؤس پہنچے،اِس موقع پرگیس،بجلی، پانی، وفاقی فنڈنگ سے جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت اہمیت کے حامل دیگر اُمور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

کنگری ہاؤس میں اتحادیوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ جی ڈی اے اور پی ٹی آئی ساتھ کھڑی ہیں اور مسائل پر بات ہوئی ہے،سندھ کےعوام کےجائزحق کےلئےبھرپور ساتھ دونگا،آج بھی ہم ایک پیچ پر ہیں،سندھ کےساتھ زیادتی نہیں ہونےدینگے،کوئی ناراض نہیں، جی ڈی اے حکومت کی مضبوط اتحادی ہے۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ میں کنگری ہاؤس میں کسی کو منانے نہیں بلکہ مچھلی اور تیتر لذیذ بنتے ہیں، اپنی فرمائش پر یہاں کھانا  کھانے آیا ہوں ۔ ان کا کہنا تھا کہ مٹھائی کے ڈبے خالی رہینگے،اِن میں مٹھائی نہیں آئیگی،ملک میں مزید صوبوں کی ضرورت ہے، سندھ میں نہیں ہے ۔گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ جب کوئی روٹھا ہی نہیں تو منانا کس کو ہے؟ہم  محدود وسائل میں رہتے ہوئے کام کر رہے ہیں اور  صوبے کے لئے مختلف پراجیکٹ پر کام جاری  ہے، پیر صاحب بہت مخلص انسان ہیں اور وہ  اچھے مشورے دیتے ہیں۔ اس موقع پر  یونس سائیں کا کہنا تھا سندھ کی تقسیم کی کسی کی خواہش پوری نہیں ہوگی۔اس موقع پر جی ڈی اے کے رہنما پیر سید صدرالدین شاہ راشدی نے کہا کہ خواہشات پر رکاوٹ نہیں ہوتی، سندھ کا بٹوارا کسی صورت نہیں ہوگا،کراچی صوبے کا دارالحکومت ہے اور حکومت کو جی ڈی اے کی مکمل حمایت حاصل ہے۔