میٹرو ٹرین کو عوام کیلئے جلد آپریشنل کر نا چاہتے ہیں،ضروری اُمور کو بلاتاخیر نمٹایا جائے:عثمان بزدار

میٹرو ٹرین کو عوام کیلئے جلد آپریشنل کر نا چاہتے ہیں،ضروری اُمور کو بلاتاخیر ...
میٹرو ٹرین کو عوام کیلئے جلد آپریشنل کر نا چاہتے ہیں،ضروری اُمور کو بلاتاخیر نمٹایا جائے:عثمان بزدار

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کے آپریشنل اینڈ مینٹینینس کنٹریکٹ کے امور کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں  آپریشنل اینڈ مینٹینینس کنٹریکٹ کو محکمہ قانون بھجوانےکافیصلہ کیا گیا،محکمہ قانون کنٹریکٹ کاجائزہ لےکرحتمی رائے دے گا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کنٹریکٹ سےمتعلقہ امورقواعد و ضوابط کےمطابق جلدطےکرنے کی ہدایت کرتےہوئےکہاکہ منصوبے کوعوام کیلئےجلدآپریشنل کر ناچاہتےہیں لہٰذا ضروری اُمور کو بلاتاخیر نمٹایا جائے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ ٹرین کاکرایہ عام آدمی کی استطاعت کےمطابق ہوگااورکرایہ طے کرنے کی حتمی منظوری پنجاب کابینہ دے گی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ کو بریفنگ کے دوران بتایاگیاکہ آپریشنل اینڈ مینٹینینس کنٹریکٹ چین کی کمپنی نورین کو انٹرنیشنل نے سب سے کم بولی دے کرحاصل کیاہے،منصوبے پرتیزی سےپیش رفت ہو رہی ہے اور ٹرین کے ٹیسٹ رن کامیابی سے چل رہے ہیں،ڈیرہ گجراں سے علی ٹاؤن تک ٹرین کا 27.1 کلومیٹر سفر 45منٹ میں مکمل ہوگا اور ٹرین کے 27سیٹ پرتقریباً 2لاکھ 45 ہزار مسافر روزانہ سفر کریں گے۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے کنٹریکٹ کے اہم خد و خال کے بارے میں بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت،ایم ڈی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ نے اجلاس میں شرکت کی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...