شہر یار آفریدی نے قومی اسمبلی میں رانا ثنا اللہ کو بڑا چیلنج دے دیا

شہر یار آفریدی نے قومی اسمبلی میں رانا ثنا اللہ کو بڑا چیلنج دے دیا
شہر یار آفریدی نے قومی اسمبلی میں رانا ثنا اللہ کو بڑا چیلنج دے دیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرمملکت برائے انسداد منشیات شہر یار آفریدی نے چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ 18جنوری کو ہیروئن برآمدگی کیس کی سماعت کے دوران ٹرائل شروع کرنے کا کہہ دیں ،دود ھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سات ماہ سے میڈ یا ٹرائل کیا جار ہا ہے ،یہ فیصلہ میڈ یا نے نہیں بلکہ عدالت نے کرنا ہے ،رانا ثنا اللہ ہاتھ میں قرآن پاک پکڑ کر باتیں کر رہے ہیں ،قرآن پر عمل بھی کریں ۔ان کا کہنا تھا کہ میرے بارے میں مشہور ہوا کہ قسم کھا رہا ہوں ،میں نے ایک جگہ بھی قسم کھائی ہو تو جو چور کی سزا وہ میری سزا ہو گی ،میں نے بات کی کہ اگر میں نے رانا ثنا اللہ کے خلاف سازش کی تو مجھے مرتے وقت کلمہ نصیب نہ ہو ۔اس دوران بھی رانا ثنا اللہ قومی اسمبلی میں آئے تو شیر آیا ،شیر آیا کے نعرے لگے ۔شہر یار آفریدی نے کہا کہ میں سوچ رہا تھا کہ رانا ثنا اللہ آج پھر قرآن پاک لے کر آئیں گے لیکن وہ فائل اٹھا کر لارہے ہیں ۔

مزید : قومی


loading...