بنگلہ دیش کا دورہ پاکستان کا مسئلہ حل ہوتے ہی پی سی بی چیئرمین بھی میدان میں آ گئے

بنگلہ دیش کا دورہ پاکستان کا مسئلہ حل ہوتے ہی پی سی بی چیئرمین بھی میدان میں آ ...
بنگلہ دیش کا دورہ پاکستان کا مسئلہ حل ہوتے ہی پی سی بی چیئرمین بھی میدان میں آ گئے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے بنگلہ دیشی ٹیم کے دورہ پاکستان کا معاملہ حل ہونے پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ناصرف کرکٹ کے کھیل بلکہ دونوں ممالک کے بورڈز کے وسیع تر مفاد میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی چیئرمین احسان مانی نے کہا کہ ” مجھے بہت خوشی ہے کہ ہم ایک ایسے حل پر پہنچیں ہیں جو ناصرف کرکٹ بلکہ دونوں ممالک کے عوام اور کرکٹ بورڈز کے وسیع تر مفاد میں ہے۔ میں بہترین قیادت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان میں بنگلہ دیش میں کرکٹ کے فروغ کو یقینی بنانے کیلئے کردار ادا کرنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیئرمین ششانک منوہر کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔“

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان دو مرحلوں میں طے پا گیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز اور ایک ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں ایک ون ڈے میچ اور ایک ٹیسٹ میچ ہو گا۔

مزید : کھیل