جوفرا آرچر پر نسل پرستانہ جملے کرنے والے شائق کو بڑی سزا دیدی گئی

جوفرا آرچر پر نسل پرستانہ جملے کرنے والے شائق کو بڑی سزا دیدی گئی
جوفرا آرچر پر نسل پرستانہ جملے کرنے والے شائق کو بڑی سزا دیدی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آکلینڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی جوفرا آرچر پر میچ کے دوران نسل پرستانہ فقرے کسنے والے شائق پر نیوزی لینڈ کے میدانوں کے دروازے 2 سال کیلئے بند کر دئیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نومبر میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے دوران سٹیڈیم میں موجود ایک شائق نے جوفرا آرچر پر نسل پرستانہ فقرے کسے تھے جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 28 سالہ شخص کو آکلینڈ سے گرفتار کیا گیا جس نے اپنا جرم قبول کر لیا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے ترجمان اینتھونی کرومی نے کہا کہ مذکورہ شخص پر نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والے تمام ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل میچ دیکھنے کیلئے سٹیڈیم داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا ”ہم ایک مرتبہ پھر جوفرا ا اور انگلینڈ ٹیم کی انتظامیہ سے معذرت کرتے ہیں اور یہ واضح کر دیتا چاہتے ہیں کہ ایسے واقعات کسی ناقابل قبول ہیں۔“

مزید :

کھیل -