رانا ثناءاللہ کا قرآن مجید پر شہریار آفریدی سے حلف لینے کا مطالبہ، سپیکر نے وہ کام کردیا کہ آپ بھی دنگ رہ جائیں

رانا ثناءاللہ کا قرآن مجید پر شہریار آفریدی سے حلف لینے کا مطالبہ، سپیکر نے ...
رانا ثناءاللہ کا قرآن مجید پر شہریار آفریدی سے حلف لینے کا مطالبہ، سپیکر نے وہ کام کردیا کہ آپ بھی دنگ رہ جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کی جانب سے ایوان میں قرآن پاک منگوانے کا مطالبہ کیا گیا تو سپیکر کے فرائض سرانجام دینے والے سید فخر امام نے معاملہ رفع دفع کرادیا۔
سید فخر امام نے رانا ثناءاللہ کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ نے کچھ روز پہلے خود پر قائم ہونے والے مقدمے کے حوالے سے ایوان میں بیان دیا تھا جس پر آج شہریار آفریدی نے وضاحت پیش کردی ہے۔ اس لیے معاملے کو مزید آگے نہ بڑھایا جائے اور ایوان کی کارروائی شروع کی جائے۔
خیال رہے کہ رانا ثناءاللہ نے مطالبہ کیا تھا کہ ایوان میں قرآن مجید منگوایا جائے جس پر شہریار آفریدی مجھ پر لگے الزامات کے حوالے سے حلف دیں ۔

مزید :

قومی -