عوام کی 2 ڈاکووں کو زندہ جلانے کی کوشش ناکام

عوام کی 2 ڈاکووں کو زندہ جلانے کی کوشش ناکام
عوام کی 2 ڈاکووں کو زندہ جلانے کی کوشش ناکام

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کے علاقے سعود آباد میں لوٹ مار کرنے والے 2 ڈاکوؤں کو عوام نے پکڑ کر زندہ جلانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے دونوں ڈاکوؤں کو عوام کے غضب سے بچاتے ہوئے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق سعود آباد کے علاقےملیرٹنکی کےقریب 2 ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے، گھیراؤ کرکے دونوں ڈاکوؤں کو عوام نے پکڑ کر زدوکوب کرکے زندہ جلانے کی کوشش کی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں ڈاکوئوں دلشاد اور فراز کو زخمی حالت میں تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا،جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی