پی سی بی نے ایک اور ٹیم کی میزبانی کیلئے تیاریاں شروع کر دیں، ٹیم کون سی ہے اور کون ہے کپتان؟ زبردست خوشخبری آ گئی

پی سی بی نے ایک اور ٹیم کی میزبانی کیلئے تیاریاں شروع کر دیں، ٹیم کون سی ہے ...
پی سی بی نے ایک اور ٹیم کی میزبانی کیلئے تیاریاں شروع کر دیں، ٹیم کون سی ہے اور کون ہے کپتان؟ زبردست خوشخبری آ گئی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے میریلیبورن الیون کرکٹ کلب (ایم سی سی) الیون کی میزبانی کیلئے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے جو 15فروری کو لاہور پہنچے گی۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے ایچی سن کالج لاہور کا دورہ کیا اور اس حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ایم سی سی کرکٹ ٹیم میں کئی معروف سابق کھلاڑی شریک ہیں جبکہ اس کی قیادت سری لنکا کے مایہ ناز سابق کپتان کمار سنگاکارا کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ایم سی سی الیون اپنے دورے کے دوران تین میچز کھیلے گی جن میں سے پہلے میچ 20-2019ءقائداعظم ٹرافی کی فاتح ٹیم سینٹرل پنجاب کیساتھ 16 فروری کو ایچی سن کالج میں ہو گا اور دوسرا میچ ڈومیسٹک ٹی 20 ٹورنامنٹ کی چیمپین ناردرن کیساتھ شیڈول ہے جبکہ تیسرا میچ قومی ٹیم کیخلاف کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل


loading...