500 جعلی شادیاں کروانے والا آدمی

500 جعلی شادیاں کروانے والا آدمی
500 جعلی شادیاں کروانے والا آدمی

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں غیرقانونی تارکین وطن کی گوریوں کے ساتھ جعلی شادیاں کروانے والا پادری پکڑا گیا۔ میل آن لائن کے مطابق 60سالہ ریو ناتھن نتیج نامی یہ پادری جنوبی لندن میں واقع سینٹ ایڈن چرچ میں فرائض سرانجام دیتا تھا اور ایک منظم گروہ کے ساتھ وابستہ تھا جو پیسوں کے عوض پاکستان، بنگلہ دیش، بھارت اور دیگر ممالک سے غیرقانونی طور پر برطانیہ جانے والے مردوں کی برطانوی خواتین کے ساتھ جعلی شادیاں کرواتا تھا تاکہ انہیں وہاں کی شہریت مل سکے۔

رپورٹ کے مطابق ریوناتھن نے ایک دن میں 9،9شادیاں بھی کروائیں۔ اب تک مجموعی طور پر وہ 500سے زائد جعلی شادیاں کروا چکا تھا۔ پولیس کے مطابق جن گوریوں کی ریوناتھن نے شادیاں کروائیں ان میں سے اکثر اپنے دولہا کا نام بھی نہیں جانتی تھیں۔ حتیٰ کہ ان دلہنوں نے اپنے عروسی جوڑے تک نہیں خریدے بلکہ گینگ کے پاس موجود تین چار جوڑے ہی باری باری پہن کر شادیاں کروا لیں۔

ریوجوناتھن نے یہ 500شادیاں کروا کر 60ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 1کروڑ 20لاکھ روپے) کمائے۔اس گینگ کو امیگریشن حکام نے پکڑا اور ریو ناتھن سمیت دیگر ملزمان کو لندن کراﺅن کورٹ میں پیش کیا تاہم وہاں اپنا کیس ثابت نہ کر سکے اور ان ملزمان کو رہا کر دیا گیا۔ تاہم اب ناتھن کے خلاف چرچ آف انگلینڈ نے نوٹس لے لیا ہے اور اس کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس