سام سنگ نے گلیکسی S20 متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا، اس کے حیرت انگیز فیچرز بھی سامنے آگئے

سام سنگ نے گلیکسی S20 متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا، اس کے حیرت انگیز فیچرز بھی ...
سام سنگ نے گلیکسی S20 متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا، اس کے حیرت انگیز فیچرز بھی سامنے آگئے

  



سیئول (مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ کے گلیکسی ایس 10کے بعد صارفین کو ایس 11کا انتظار ہے لیکن سام سنگ کے نئے ماڈل کی تصاویر لیک ہو کر منظرعام پر آ گئی ہیں جن سے انکشاف ہوا ہے کہ اگلے ماڈل کا نام گلیکسی ایس 11نہیں بلکہ گلیکسی ایس 20ہو گا۔ میل آن لائن کے مطابق یہ تصاویر کسی نامعلوم شخص نے بنائیں اور ایکس ڈی اے ڈویلپرز کی طرف سے اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ کی گئیں۔ ان تصاویر سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ گلیکسی ایس 20کی بیک پر ’فور کیمرا سیٹ اپ‘ لگایا گیا ہے اور یہ فائیو جی سپورٹڈ ماڈل ہے۔

رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر یہ ماڈل بھی سابق ماڈلز کی طرف ایس 20اور ایس 20پلس کی صورت دو ماڈلز میں آ رہا ہے۔ اس کی سکرین فلیٹ ہے اور یہ پہلے ماڈلز کی نسبت کافی پتلا ہے۔ فون کی پشت پر چار کیمروں کے ساتھ فلیش لائٹ موجود ہے جبکہ اس کے دائیں طرف والیم اور پاور بٹن ہیں، جبکہ ایس 10سیریز کے برعکس بِکس بائی (Bixby)بٹن نہیں ہے۔ اس کے علاوہ تصاویر سے جو پتا چلتا ہے، اس فون میں ’انفنٹی ۔ او ڈسپلے‘ (Infinity-O display)لگایا گیا ہے جس پر کمپنی کی طرف سے ہی سکرین پروٹیکٹر لگایا گیا ہے۔اس میں بظاہر کمپنی نے اپنے روایتی ’کروَڈ گلاس‘ کی بجائے 2.5ڈی گلاس استعمال کیا ہے۔یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایس 20اور ایس 20پلس کے ساتھ ایک تیسرا ’ہائی اینڈ ‘ ایس 20الٹرا ماڈل بھی متعارف کروایا جائے گاجس میں جدید ترین کیمرا ٹیکنالوجی اور دیگر صلاحیتیں شامل کی جائیں گی۔ یہ فون 11فروری 2020ءکو متعارف کروائے جائیں گے۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی


loading...