10 سالہ بچہ جسے گاﺅں والے انسانی سانپ کہہ کر پکارتے ہیں

10 سالہ بچہ جسے گاﺅں والے انسانی سانپ کہہ کر پکارتے ہیں
10 سالہ بچہ جسے گاﺅں والے انسانی سانپ کہہ کر پکارتے ہیں

  



نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک 10سالہ لڑکا جلد کے ایسے خوفناک عارضے میں مبتلا ہے کہ اس کی جلد سانپ جیسی ہو گئی ہے اور لوگ اسے ’انسانی سانپ‘ کہہ کر پکارنے لگے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق اس لڑکے کا نام جگن ناتھ ہے جو بھارتی ریاست اوڑیسا کے ضلع گنجم کے ایک گاﺅں کا رہنے والا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق اسے ’لیمیلر اچتھائیوسس‘ (lamellar ichthyosis)نامی بیماری لاحق ہے جو جلد کی ایک انتہائی نایاب بیماری ہے۔

اس بیماری کے باعث جگن ناتھ کی جلدخشک،سخت، کھردری اور پرت دار بن گئی ہے۔ اس خوفناک جلد سے جگن ناتھ کومسلسل انتہائی تکلیف بھی رہتی ہے۔بسااوقات اس کی جلد اس قدر سخت ہو جاتی ہے کہ وہ چل پھر بھی نہیں سکتا۔ جگن ناتھ کے والد پربھارکر پردھان کا کہنا ہے کہ ”میں محنت مزدوری کرتا ہوں اور انتہائی غریب آدمی ہوں۔ میں اپنے بچے کا علاج نہیں کروا سکتا۔ وہ بچپن سے اس تکلیف میں مبتلا ہے لیکن میں بے بس ہوں۔ اسے تکلیف میں دیکھ کر میرا دل خون کے آنسو روتا ہے مگر میں کچھ نہیں کر سکتا۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس