بھینسوں کو دی جانے والی جنسی طاقت کی دوائی آدمی نے کھا لی تو انتہائی شرمناک انجام سے دو چار ہوگیا
میکسیکو سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) میکسیکو میں ایک شخص نے بیلوں کو دی جانے والی جنسی طاقت کی دوائی کھا لی جس کے بعد اس کا ایسا حشر ہوا کہ سن کر آدمی خوفزدہ رہ جائے۔ دی مرر کے مطابق اس شخص کا نام اور عمر معلوم نہیں ہو سکی، تاہم مقامی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ بیلوں کو دی جانے والی دوائی کھانے کے بعداس کا عضو مخصوصہ ایستادہ ہو گیا اور تین دن تک ایستادہ ہی رہا اور اسے ہسپتال لیجانا پڑ گیا۔
بتایا گیا ہے کہ وہ شخص یہ دوائی کھا کر ایک 30سالہ خاتون کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنا چاہتا تھا۔ تاہم اس کی حالت غیر ہونے پر اسے میکسیکو اور امریکہ کے بارڈر پر واقع میکسیکن شہر رینوزا کے ایک ہسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے سرجری کرکے اس کے عضو مخصوصہ کی ایستادگی ختم کی۔ رپورٹ کے مطابق یہ دوائی کسان اپنے بیلوں کو دیتے ہیں تاکہ ان کی جنسی قوت میں اضافہ ہو اور وہ گائیوں کے ساتھ زیادہ جنسی تعلق قائم کریں اور ان کی نسل بڑھے۔ہسپتال میں اس کی حالت کے متعلق بھی تاحال کچھ معلوم نہیں ہو سکا۔