وفاقی حکومت میں اتحادی سنبھالنے کی اہلیت نہیں،عوام ’ تبدیلی اور یوٹرنی‘ حکومت سے نجات چاہتے ہیں:نثار کھوڑو

وفاقی حکومت میں اتحادی سنبھالنے کی اہلیت نہیں،عوام ’ تبدیلی اور یوٹرنی‘ ...
وفاقی حکومت میں اتحادی سنبھالنے کی اہلیت نہیں،عوام ’ تبدیلی اور یوٹرنی‘ حکومت سے نجات چاہتے ہیں:نثار کھوڑو

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کےرہنما اور صوبائی مشیر سندھ حکومت  نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت میں اتحادی سنبھالنے کی اہلیت نہیں ہے،یہ ملک اور عوام کے مسائل بھی حل کرنے کی اہلیت نہیں رکھتے، ملک میں فوری طور پر قبل اَز وقت انتخابات کرواکر عوام کو جمہوری حکومت منتخب کرنے کا موقع دیا جائے،ایم کیو ایم کو عوام کے سامنے جواب دے ہونا پڑے گا ،کیا وہ صرف وزارتوں کے لئے وفاقی حکومت میں ہیں؟۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل کوئی بھی عوام کے ساتھ دھوکہ دہی  نہ کرے،اگرایم کیوایم صرف بلدیاتی انتخابات کے لئے عوام کوبیوقوف بنارہی ہے تو یہ غلط بات ہے۔اُنہوں نےکہاکہ سلیکٹڈ کو جوحکومت میں لائے تھے اب وہی اِنہیں ہٹاناچاہتے ہیں،سلیکٹر کیوں ہٹا رہے ہیں؟یہ اُن سے ہی پوچھیں،ہم نےکہاتھاکہ سندھ کےساتھ وفاقی حکومت کی زیادتیاں ہیں،اِس لئےملکر کام کرنے اور  وفاقی حکومت کے گھرجانےکےبعد وہ زیادتیاں درست ہونگی۔اُنہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور ان کے اتحادیوں میں ناراضگیاں اور دوریاں بڑھ گئی ہیں،اب تو وفاق سےاپنےاتحادی نہیں سنبھالےجاتےتو  یہ ملک کیا چلائیں گے؟۔نثار کھوڑو نے کہا کہ مہنگائی نے لوگوں کی کمر توڑ کر رکھی ہے ، پیٹرول بجلی گیس سمیت کھانے پینے کی اشیاء   مہنگی سےمہنگی ترہو رہی ہیں،ملکی معیشت کو درست کرنے کا یہ طریقہ نہیں کہ مہنگائی کی مد میں عوام کی کمر توڑ دی جائے،  اب ملک بھر کی عوام ’ تبدیلی اور یوٹرنی‘ حکومت سے نجات چاہتے ہیں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...