نوجوان لڑکی اپنے جسم کے کس حصے کی تصاویر سے 15 لاکھ روپے ماہانہ کمانے لگی، جان کر یقین نہ آئے

نوجوان لڑکی اپنے جسم کے کس حصے کی تصاویر سے 15 لاکھ روپے ماہانہ کمانے لگی، جان ...
نوجوان لڑکی اپنے جسم کے کس حصے کی تصاویر سے 15 لاکھ روپے ماہانہ کمانے لگی، جان کر یقین نہ آئے

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک لڑکی نے انٹرنیٹ پر اپنے پیروں کی تصاویر فروخت کرکرکے کروڑوں روپے کما لیے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس 22سالہ لڑکی کا نام ڈیسری گیٹو ہے جو ’اونلی فینز‘ (OnlyFans)نامی ویب سائٹ پر اپنے پیروں کی تصاویر فروخت کرتی ہے۔ وہ پیشے کے اعتبار سے سٹیٹ ایجنٹ ہے تاہم اپنے اس پیشے سے زیادہ آمدن اپنی ان تصاویر سے حاصل کر رہی ہے۔ اس طرح کی تصاویر کو ’فٹ فیٹش‘(Foot Fetish)کیٹیگری میں رکھا جاتا ہے۔ اس کیٹیگری میں خواتین اپنے پیروں کی پرشہوت انداز میں تصاویر بناتی ہیں اور فروخت کرتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق میامی کی رہائشی ڈیسری کا دعویٰ ہے کہ وہ اپنے پیروں کی تصاویر فروخت کرکے اوسطاً 10ہزار ڈالر (تقریباً 15لاکھ 46ہزار روپے) ماہانہ کما رہی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ”میرے خیال میں دنیا میں رقم کمانے کا یہ سب سے آسان طریقہ ہے۔مجھے اس کے متعلق کچھ معلوم نہیں تھا۔ میں تو حادثاتی طور پر اس کام کی طرف آئی۔ میں انسٹاگرام پر تھی جہاں ایک شخص نے مجھے ڈائریکٹ میسج کیا اور میرے پیروں کی تصویر مانگی۔ اس نے بدلے میں مجھے رقم کی پیشکش کی۔ میں نے اسے اپنے پیروں کی 10تصویریں بھیجیں جن کے عوض اس نے مجھے 300ڈالر بھیج دیئے۔ تب مجھے احساس ہوا کہ میں اس طریقے سے کافی رقم کما سکتی ہوں چنانچہ میں نے ’اونلی فینز‘ پر اپنا اکاﺅنٹ بنا لیا اور یہ کام شروع کر دیا۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس