حکومت عوام کا خون نچوڑ کر آئی ایم ایف کو پلارہی ہے ’دونہیں ایک پاکستان‘ کا نعرہ لگانے والوں کی اصلیت کھل کر سامنے آگئی:سراج الحق

حکومت عوام کا خون نچوڑ کر آئی ایم ایف کو پلارہی ہے ’دونہیں ایک پاکستان‘ کا ...
حکومت عوام کا خون نچوڑ کر آئی ایم ایف کو پلارہی ہے ’دونہیں ایک پاکستان‘ کا نعرہ لگانے والوں کی اصلیت کھل کر سامنے آگئی:سراج الحق

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ عدالتوں کے فیصلوں سے ثابت ہو گیاہے کہ طاقتو ر اور بااثر کے لیے ایک اور عام آدمی کےلیےدوسراقانون ہے’’دونہیں ایک پاکستان‘‘کانعرہ لگانےوالوں کی اصلیت کھلکرسامنےآگئی ہے،اوگرا اور نیپرا منتخب ادارے نہیں مگرفیصلے یہی کرتےہیں، حکومت نے ڈیڑھ درجن کے قریب ریگولیٹرز بنا رکھے ہیں جو عوام کا خون نچوڑ کر آئی ایم ایف کو پلارہے ہیں،ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرح ان ریگولیٹرز نے بھی عوام کو یرغمال بنارکھاہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کےباہرمیڈیا سےگفتگو کرتےہوئےسینیٹر سراج الحق نےکہاکہ حکمران بےرحمی سےعوام کاخون نچوڑ رہے ہیں،عوام کےلیےدو وقت کے کھانے کا انتظام مشکل ہوچکا ہے،غریب فاقہ کشی پرمجبور ہیں مگر حکمران آئی ایم ایف کے حکم پر آئے روز تیل، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سبزیوں اور دالوں کی قیمتیں سن کر غریب بغیر کچھ خریدے گھر چلا جاتاہے،لوگوں کے لیے زندگی مہنگی اور موت سستی ہوچکی ہے۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ حکومت عوام کی پریشانیوں میں اضافہ کر رہی ہے،ایک طرف محروم و مجبور اور پسا ہوا طبقہ ہے اور دوسری طرف طاقتو ر اور اشرافیہ ہے،خود کو سیاہ و سفید کا مالک سمجھنے والی اشرافیہ عوام کے لیے مسائل پیدا کر رہی ہے،لاہور سےاسلام آباد تک موٹر وے اعلیٰ معیار کی اور اسلام آباد سے پشاور تک غیر معیاری ہے، اسی طرح اسلام آباد سے پشاور تک موٹر وے پرانٹر چینج، آرام گاہیں اور قیام و طعام کے سروس ایریاز کے معیار میں واضح فرق محسوس ہوتاہے جس سے کے پی کے کی عوام میں احساس محرومی پایا جاتاہے۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ سندھ اور بلوچستان میں شاہراہیں انتہائی خراب اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس کی وجہ سے سڑکوں پر ہزاروں گاڑیاں پھنس جاتی ہیں،ٹوٹی ہوئی سڑکوں کی وجہ سے روزانہ ہونے والے حادثات میں بیسیوں لوگ لقمہ اجل بن جاتے ہیں،گزشتہ روز جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر عظیم بلوچ اپنے دو ساتھیوں سمیت حادثے میں جاں بحق ہو گئے مگر وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے مجرمانہ غفلت اختیار کر رکھی ہے، حکومت نے ان خستہ حال سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی طرف توجہ نہ دی تو لوگ احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔

مزید : قومی


loading...