کیا واقعی خلیل الرحمان قمر نے ایشال فیاض کو دوسرے درجے کی عورت قرار دیا ؟معروف مصنف خود ہی میدا ن میں آگئے

کیا واقعی خلیل الرحمان قمر نے ایشال فیاض کو دوسرے درجے کی عورت قرار دیا ...
کیا واقعی خلیل الرحمان قمر نے ایشال فیاض کو دوسرے درجے کی عورت قرار دیا ؟معروف مصنف خود ہی میدا ن میں آگئے

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف مصنف خلیل الرحمان قمر نے اداکارہ ایشال فیاض کو دوسرے درجے کی عورت قرار دئیے جانے کی خبر کی تردید کردی ۔انہوں نے فیس بک پر اپنے آفیشل فین اکاونٹ پر نجی اخبار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس خبر کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نجی اخبار کی کہانی جس شخص نے تحریر کی وہ ایک بیوقوف انسان ہے جو میری فلم کاف کنگنا کی ہیروئن کی تذلیل کرنا چاہتا ہے، اس نے میرا نام دے کر اسے دو ٹکے کی لڑکی لکھا ہے، لیکن یہ بے بنیاد خبر ہے۔خلیل الرحمان نے مزید لکھا کہ ‘ایشال فیاض ایک محنتی لڑکی ہے، میں ہمیشہ اس کے کام سے متاثر ہوا ہوں، میں سوچ بھی نہیں سکتا کہ اس کے بارے میں اس قسم کے بیانات دوں، اس شخص کو شرم آنی چاہیے جس نے یہ خبر بنائی۔

مزید : تفریح


loading...