آئی سی سی 4 روزہ ٹیسٹ کی تجویز کے بعد اب ٹی 20 ورلڈکپ میں کتنی ٹیمیں شامل کرنے پر غور کر رہی ہے؟ حیران کن انکشاف سامنے آ گیا

آئی سی سی 4 روزہ ٹیسٹ کی تجویز کے بعد اب ٹی 20 ورلڈکپ میں کتنی ٹیمیں شامل کرنے ...
آئی سی سی 4 روزہ ٹیسٹ کی تجویز کے بعد اب ٹی 20 ورلڈکپ میں کتنی ٹیمیں شامل کرنے پر غور کر رہی ہے؟ حیران کن انکشاف سامنے آ گیا

  



دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی کی جانب سے ٹی 20ورلڈکپ میں ٹیموں کی تعداد 16 سے 20 کرنے کی تجویز پر غور شروع کر دیا گیا ہے جس کی منظوری کی صورت میں 2023ءمیں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ میں عملدرآمد بھی کیا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی 2023ءسے 2031ءکے درمیان جہاں 4 روزہ ٹیسٹ کی متنازع تجویز پر غور کرنے کیلئے تیار ہے وہیں اب یہ معلوم ہواکہ ورلڈ باڈی نئے دورانئے میں اپنے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی ٹیموں کی تعداد 20کرنے کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔ اس وقت مختصر ترین فارمیٹ کے میگا ایونٹ میں ٹیموں کی تعداد 16 ہے جس میں سے آدھی یعنی رینکنگ میں ٹاپ 8 ٹیمیں براہ راست مین راﺅنڈ کا حصہ بنتی ہیں جبکہ باقی کے درمیان کوالیفائنگ سٹیج پر مقابلہ ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹی 20 ورلڈکپ میں ٹیموں کی تعداد بڑھانے کی تجویز منظور کر لی گئی تو اس صورت میں ایک آپشن یہ ہو گا کہ تمام ٹیموں کو ایک ہی سٹیج پر ساتھ کھلاتے ہوئے 5,5 ٹیموں پر مشتمل 4 گروپ بنائے جائیں اور گروپ سٹیج پر ٹاپ کرنے والی ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں جبکہ دوسرا آپشن موجودہ طرز پر نئی ٹیموں کو بھی کوالیفائنگ سٹیج پر شامل کرنے کا ہے۔

آئی سی سی کرکٹ کو امریکہ جیسے بڑے ملک میں فروغ دینے کا خواہاں اور ٹیموں میں اضافے کا مقصد امریکی ٹیم کو ایونٹ میں شرکت کا موقع فراہم کرنا ہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیاکہ آئی سی سی ٹی 20 اور ون ڈے فارمیٹ میں منتخب ٹیموں کے درمیان چیمپئنز ٹرافی سٹائل کے ایونٹس شروع کرنے پر بھی غور کررہی ہے تاہم ان تمام تجاویز پر مزید غور اگلی میٹنگز میں کیا جائے گا جو مارچ میں شیڈول ہیں۔

مزید : کھیل


loading...