پشاور میں دھماکہ

پشاور میں دھماکہ
پشاور میں دھماکہ

  



پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 6افراد زخمی ہو گئے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے کارخانو میں چیک پوسٹ پر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کو حیات آباد میڈ یکل کمپلیکس میں منتقل کردیا گیا ۔سیکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی جبکہ جمرود پشاور روڈ کو بھی بند کردیا گیا ہے ۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور