محکمہ اینٹی کرپشن و اسٹیبلشمنٹ کی بڑی کارروائی، محکمہ تعلیم کو چونا لگانے والا مفرور ملزم  گرفتار

محکمہ اینٹی کرپشن و اسٹیبلشمنٹ کی بڑی کارروائی، محکمہ تعلیم کو چونا لگانے ...
محکمہ اینٹی کرپشن و اسٹیبلشمنٹ کی بڑی کارروائی، محکمہ تعلیم کو چونا لگانے والا مفرور ملزم  گرفتار

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے محکمہ تعلیم میں جعلی ملازمین کو بطور ٹیچر ایڈجسٹ کرنے والے مفرور ملزم محمد ایوب کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن و اسٹیبلشمنٹ لاڑکانہ ڈویڑن ریٹائرڈ  لیفٹیننٹ عابد علی کی ہدایت پر مفرور ملزم محمد ایوب ولد امدادعلی جو کہ اینٹی کرپشن واسٹیبلشمنٹ جیکب آباد کے مقدمہ جرم نمبر 2019/  13 اور 2019 / 15  میں نامزد تھا، سی او سرکل قمبرشھدادکوٹ نے گرفتار کرلیا ہے۔ملزم ضلع جیکب آباد کے محکمہ تعلیم کے بوکس ملازمین کو  او ٹی،ایچ ایس ٹی اور جے ایس ٹی کے طور پر ایڈ جسٹ کرنے کے لئے بطور ایجنٹ کام کرتا تھا۔ملزم کی تلاش کے دوران کمپیوٹرازڈ شناختی کارڈ کی بہت سی نقول  ، لوگوں کی تصاویر اور مختلف بینکوں کے بلینک چیکس بھی ملے ہیں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...