ایم کیو ایم اور جی ڈی اے ہماری اتحادی جماعتیں،تحفظات دور کئے جائیں گے:حلیم عادل شیخ

ایم کیو ایم اور جی ڈی اے ہماری اتحادی جماعتیں،تحفظات دور کئے جائیں گے:حلیم ...
ایم کیو ایم اور جی ڈی اے ہماری اتحادی جماعتیں،تحفظات دور کئے جائیں گے:حلیم عادل شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف مرکزی نائب صدر و سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے  کہا ہے کہ ایم کیو ایم،جی ڈی اے ہماری اتحادی جماعتیں ہیں تحفظات دور کئے جائیں گے ہم بھی مسائل کا حل چاہتے ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے کبھی بھی عوامی مسائل کو رد نہیں کیا ، سندھ ترقی کرے گا تو ملک ترقی کرے گا ،سندھ میں درپیش مسائل کے حل کے لئے تمام اتحادی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  حلیم عادل شیخ نے  کہا ہے کہ کراچی میں درپیش مسائل کی وجہ سے سب سے زیادہ پی ٹی آئی پریشان ہے، کام کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ پیپلزپارٹی بنی ہوئی ہے پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نہیں چاہتی ہے کہ کراچی کے مسائل حل ہوں سیاسی لڑائی میں عوام کو تکلیف پہنچانا چاہتی ہے۔ لیکن ایسا نہیں ہوگا کراچی سمیت پوری سندھ کے مسائل حل کئے جائیں گے، مشعیت بھی مضبوط ہورہی ہے ملک ترقی کر رہا ہے،ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے ملکر ملک و قوم کو مقروض بنا دیا دیا تھا، دونوں جماعتوں کو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے، ملک میں مسائل پیدا کر کروا کر ہمدردیاں لینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کراچی سمیت پوری سندھ مسائل کا شکار ہے، پیپلزپارٹی نے گیارہ سالوں میں سندھ کو تباہ کر دیا ہے، روشنیوں کے شہر کراچی کو پیپلزپارٹی نے کھنڈر بنا دیا ہے،کراچی کی عوام نے سب سے زیادہ مینڈیٹ پی ٹی آئی کو دیا ہے،کراچی کے لئے میگا پروجیکٹ شروع کئے جارہے ہیں۔