حکومت سندھ بھرپور اور جنگی بنیادوں پر کام کررہی ہے،منشیات کے خلاف بھرپور جہاد کیا جائے گا: سید مراد علی شاہ

حکومت سندھ بھرپور اور جنگی بنیادوں پر کام کررہی ہے،منشیات کے خلاف بھرپور ...
 حکومت سندھ بھرپور اور جنگی بنیادوں پر کام کررہی ہے،منشیات کے خلاف بھرپور جہاد کیا جائے گا: سید مراد علی شاہ

  



کراچی(صباح نیوز)منشیات کی تباہ کاریوں کو روکنے کے لئے نوجوانوں کو مثبت سر گرمیوں خصوصاً کھیلوں کے زریعے متحرک کرکے منشیات کے خلاف بھرپور جہاد کیا جائے گا،منشیات دہشت گردی سے زیادہ خطرناک اور ایک ایسا عفریت ہے جو خاندانوں کے خاندا ن تباہ و برباد کردیتاہے اور اس کے اثرات نسل در نسل تباہ کاریوں کا سبب بنتے ہیں،اس عفریت کو روکنے اور ختم کرنے کیلئے حکومت سندھ بھرپور اور جنگی بنیادوں پر کام کررہی ہے۔

یہ بات وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 22مارچ تا7اپریل2020 ،کراچی سے پشاور تک 14مراحل میں منشیات کے خلاف ہونے والی ''17ویں ٹور ڈی پاکستان انٹرنیشنل اینٹی نارکوٹکس سائیکل ریس '' کے چیف آرگنائزر ملک کلیم احمد اعوان سے خصوصی ملاقات کرتے ہوئے کہی۔ کلیم اعوان نے وزیر اعلیٰ سندھ کو سائیکل ریس کا مکمل پروگرام و نقشہ بھی پیش کیا جس پر وزیر اعلیٰ نے کلیم اعوان کو سندھ میں سائیکلسٹوں اور منتظمین کوبین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کی یقینی دہانی کروائی اور کہا کہ ریس کے انعقاد کے لئے مثالی سہولیا ت فراہم کی جائینگی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ کلیم اعوان کو نشان اعتراف کے طور پر ملنے والا پہلا سرکاری گولڈ میڈل 1994کے وزیر اعلیٰ انکے والد مرحوم عبداللہ شاہ نے دیا تھا۔ کلیم اعوان نے ملاقات کرنے پر وزیر اعلیٰ سندھ کا شکریہ ادا کیا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کی انسانیت اور پاکستان کی خدمات کرنے پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی