محکمہ ایکسائز نے رواں سال کی پہلی سیریل ایل ای 20کے پرکشش نمبروں کی نیلامی کردی ،’LE-1‘نمبر کتنے میں فروخت ہوا؟جانئے

محکمہ ایکسائز نے رواں سال کی پہلی سیریل ایل ای 20کے پرکشش نمبروں کی نیلامی ...
محکمہ ایکسائز نے رواں سال کی پہلی سیریل ایل ای 20کے پرکشش نمبروں کی نیلامی کردی ،’LE-1‘نمبر کتنے میں فروخت ہوا؟جانئے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ ایکسائز کی جانب سے سال 2020 گاڑیوں کی پہلی سیریل ایل ای 20 کے پرکشش نمبروں کی نیلامی کی گئی۔ تفصیل کے مطابق سال 2020 کے آغاز میں گاڑیوں کی سیریل ایل ای۔20 کے پرکشش نمبروں کی فرید کورٹ ہاوس میں نیلامی ہوئی جس میں سب سے مہنگا 1 نمبر فروخت ہوا جو خریدار نے 4 لاکھ 53 ہزار میں اپنے نام کیا۔خریدار کا کہنا تھا کہ گاڑی مہنگی ہو تو پھر نمبر بھی سپیشل ہونا چاہیے۔تین دن جاری رہنے والی بولی میں محکمہ ایکسائز کے افسران پر امید ہیں کہ نئی سیریل کے نمبروں کی نیلامی سے محکمہ کو خطیر رقم وصول ہو گی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...