وزیر اعظم صاحب ! آپ نے نواز شریف کی ہوٹل والی تصویر دیکھی ہے؟کابینہ ارکان کے سوال پر عمران خان نے مسکراتے ہوئے جواب دے دیا

وزیر اعظم صاحب ! آپ نے نواز شریف کی ہوٹل والی تصویر دیکھی ہے؟کابینہ ارکان کے ...
وزیر اعظم صاحب ! آپ نے نواز شریف کی ہوٹل والی تصویر دیکھی ہے؟کابینہ ارکان کے سوال پر عمران خان نے مسکراتے ہوئے جواب دے دیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کو فراڈیہ قرار دے دیا ۔نجی نیوزچینل جیو نیوز کے مطابق کابینہ اجلاس میں نواز شریف کی لندن کے ہوٹل میں لی گئی تصویر کا معاملہ زیر بحث آیا۔کابینہ ارکان نے پوچھا وزیر اعظم صاحب ! آپ نے نواز شریف کی ہوٹل والی تصویر دیکھی ہے؟۔اس پر وزیر اعظم عمران خان نے مسکراتے ہوئے کہا ’ہاں میں نے تصویر دیکھی ہے، سب فراڈیے ہیں۔ گزشتہ روز عمران خان نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیرون ملک ہوٹل میں کھانا کھاتے ہوئے وائرل ہونے والی تصویر کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کو ٹیلی فون کیا اور ان سے پوچھا کہ باہر جاکروہ کھاناکھا رہے ہیں یہ بیمار ہیں یا تندرست۔

مزید : قومی


loading...