شہر یار آفریدی اور رانا ثنا اللہ کا قرآ ن پاک پر حلف ،شاہد آفریدی بھی میدان میں آگئے ،سیاستدانوں کو مفید مشورہ دے دیا

شہر یار آفریدی اور رانا ثنا اللہ کا قرآ ن پاک پر حلف ،شاہد آفریدی بھی میدان ...
شہر یار آفریدی اور رانا ثنا اللہ کا قرآ ن پاک پر حلف ،شاہد آفریدی بھی میدان میں آگئے ،سیاستدانوں کو مفید مشورہ دے دیا

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سیاستدانوں کو مشورہ دیا ہے کہ قرآن کو سیاست کے لیے استعمال نہ کریں۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر پر شاہد آفریدی نے کہا کہ سیاستدانوں سے گزارش ہے کہ قرآن پاک کو اپنی سیاست میں نا لے کر آئیں اور اگر لانا ہی ہے تو براہ کرم قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں تاکہ ملک و قوم کی خدمت میں اپنا کردار قرآن پاک میں دئیے گئے راستے کے مطابق ادا کریں ۔

واضح رہے کہ آج قومی اسمبلی میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شہریار آفریدی قسم کھائیں اور قرآن پر ہاتھ رکھ کر مجھ پر لگائے گئے الزامات دہرائیں۔جس پر خواجہ آصف کی جانب سے قومی اسمبلی کی لائبریری سے منگوایا گیا قرآن مجید شہریار آفریدی نے اٹھا لیا اور وہ ایوان میں بولتے رہے تاہم مائیک بند ہونے کی وجہ سے ان کی گفتگو ریکارڈ نہ کی جاسکی۔

مزید : کھیل